About Me - میرے بارے میں

Asmattullah Sikandri

 عصمت اللہ سکند ری 


ابتدائی تعلیم مد رسہ حزب السلام تلو بھانڈوشریف تعلقہ کنگری ضلع خیرپور میں اس وقت کے مشہور اساتذہ حضرت علامہ و مولانا عبدالحکیم پھلپوٹو صاحب دامہ برکاۃ اور مفتی حضرت علامہ و مولانا صوفی علی شیر پھلپوٹوصاحب دامہ برکاۃ سے حاصل کی۔ صرف و نحو کی تعلیم مد رسہ حزب السلام کے مہتمم مفتی حضرت صوفی علی شیر پھلپوٹو صاحب صاحب دامہ برکاۃ کی زیرنگرانی مکمل کی۔

مفتی حضرت صوفی علی شیر پھلپوٹو صاحب

اسکے بعد سانگھڑ، جو کسی وقت میں علم و حکمت کا محور تھا اور چوٹیاریوں میں بہت بڑی علمی درسگاہ بھی تھی، کا سفر اختیار کیا۔ سانگھڑ سے ۱۲ کلومیٹر کے فاصلے پر جھول شریف میں اس وقت کے مشہور عالم  استاد اور مفتی حضرت علامہ و مولا نا مفتی محمد حسن پنھور (رح) صاحب دامہ برکاۃ سے انکے مد رسہ احسن التعلیم جھول سے علم الحد یث اور تفسیرالقران کے سند حاصل کی۔(حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد حسن پنھور صاحب دامہ برکاۃ کافی عرصے تک جامع مسجد سا نگھڑ کے مشہور خطیب بھی رھے ھیں جنکی امامت میں جامع مسجد سانگھڑمیں تل دھرنے کو جگہ نہیں ھوتی تھی) مرحوم سانگھڑھی نہیں پورے سندھ بلکہ پورے پاکستان میں مشہور تھے۔
تفسیر حد یث شریف اور د ورہ حد یث شریف کی مزید تعلیم رحیم یارخان کے مد رسہ سراج العلوم کے استاد محترم حضرت علامہ مفتی سراج احمد د رانی صاحب دامہ برکاۃ سے حاصل کی۔
قرآت قران المجید کی تعلیم خیرپور کے مد رسہ حاجی اللہ عادل کے مہتمم قاری  حضرت مولا ناعبدالعزیز ڈیتھو صاحب دامہ برکاۃ سے مکمل کی۔
عالم فا ضل اور مفتی کی سند اورینٹئل کا لج شہداد پور سے استاد محترم مفتی سومر فقیرھنگورو صاحب دامہ برکاۃ کی زیر نگرانی حا صل کی
علم الاعداد، ستاروں کا علم نجوم، جنات۔ آسیب اور دیگر عملیات کا علم جیکب آباد کے ماھر علوم عملیات و اعداد حضرت صوفی  سا ئیں جیئل شاہ جیلا نی (رح) سے حا صل کی۔ 

حضرت علامہ مفتی سید عاشق علی شاہ جیلا نی دامہ برکاۃ


میرے روحا نی رہنما بزرگ و استا د محترم حضرت علامہ مفتی سید عاشق علی شاہ جیلا نی دامہ برکاۃ، جن کے فیض   نظر سے روحانی و علمی علوم میں ترقی حا صل کی۔ جنکا مد رسہ دیھ سہو تعلقہ کوٹ ڈیجی ضلع خیرپور میں ھے۔

میں گذشتہ دو د ہا ئیوں سے جامع مسجد سانگھڑ میں خطیب کے فرائض انجام دے رھا ھوں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کرام کی تعلیم و تربیت اور روحانی فیض نظرسے علم الاعداد، استخارہ اور قرآن و حدیث کے عملیات سے روحانی ، آسیبی ، جناتی و دیگر بیماریوں اور دیگر گھریلو، کاروباری و دیگرپریشانیوں و مسا ئل کا علاج احسن طریقے سے انجام دے رھا ھوں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نمایاں پوسٹ

Istekhara Aur Roohani Elaj Quran-o-Sunnat Ki Roshni Men

استخارہ اور روحانی علاج ،  علم الا عد ا د اور قرآن و حد یث کے عملیا ت کے ذریعے اور اس نے ھرچیز کے گنتی شمارکررکھی ھے۔ ( القرآن - سورۃ الجن -...