Jamia Masjid Sanghar - جامع مسجد سا نگھڑ


جامع مسجد سا نگھڑ

 جامع مسجد سانگھڑ جسکا شمار سانگھڑ شھر کی قدیم ترین مساجد میں ھوتاھے ۔ شروع ھی سے اسکو سانگھڑکی مرکزی جامع مسجد کی حیثیت حا صل رھی ھے۔ جسکی ا بتداء مولوی مرحوم محمد علی لانڈرؒ صاحب نے رکھی ۔ میرے ، عصمت اللہ سکندری کے، اُستاد محترم سندھ کے مشہور عالم و خطیب حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد حسن پنھورؒ دائمہ برکا تہ صاحب عرصہ دراز تک اس جامع مسجد سانگھڑ کے خطیب و پیش امام رھے. جنکی امامت خطابت و قرآت آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں یاد ھے اور گونجتی ھے۔ اُنکی قرآت ، خطاب و واعظ سننے کیلیئے لو گ دور دراز سے آتے تھے۔  جامع مسجد سانگھڑ کے وسیع و عریض احاطہ کے باوجود بھی نماز جمہ میں تو مسجد مکمل بھری ھوتی تھی تل دھرنے کو جگہ نہیں ھوتی تھی اور مسجد کے مکمل بھر جانے کے باعث باھر روڈ پر اور مسجد سے متصل دکانوں کی چھت پربھی صفیں بنائی جاتی تھی۔
جامع مسجد سا نگھڑ کے مشہور اور مایہ ناز موذ ن حاجی محمد صلاحؒ تھے، مرحوم کی اللہ بخشش و مغفّرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے، جو اپنی زندگی کے آخری ایّام تک جامع مسجد کی خدمت اور موذن کی خدمات انجام دیتے رھے ۔ اُنکی آواز میں بہت چاشنی تھی۔ مرحوم کی قرآت سنتے ھوئے ایسا لگتا تھا جیسے قاری عبدالباسط قرآت کررھے ھوں۔ اُنکی آذان کی آواز میں اتنی وسعت و چا شنی تھی کہ سانگھڑ کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سنائی دیتی تھی اور لوگ اس مسحور کن اذان کی آواز میں گم ھو کے رھ جاتے تھے۔ جو لوگ مرحوم سے واقف ھیں وہ جامع مسجد سانگھڑ میں آ کر آج بھی  مرحوم کی آواز گونجتی محسوس ھوتی ھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نمایاں پوسٹ

Istekhara Aur Roohani Elaj Quran-o-Sunnat Ki Roshni Men

استخارہ اور روحانی علاج ،  علم الا عد ا د اور قرآن و حد یث کے عملیا ت کے ذریعے اور اس نے ھرچیز کے گنتی شمارکررکھی ھے۔ ( القرآن - سورۃ الجن -...